پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا

لاہور: پنجاب میں یکم جولائی سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے آندھی، بارش اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 6 جولائی تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت متعدد اضلاع میں بادل برسنے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ اور نارووال میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: