"میلہ چراغاں کی رونقیں عروج پر؛ حضرت شاہ حسینؒ کے 438 ویں عرس کا دوسرا روز، زائرین کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر"

لاہور : برصغیر کے عظیم صوفی شاعر اور "کافی" کے موجد حضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھو لال حسینؒ کے 438 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آج دوسرا روز ہے۔ لاہور میں باغبانپورہ کے مقام پر جاری اس عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جوق در جوق شرکت کر رہی ہے۔
 عرس کے دوسرے روز بھی زائرین نے روایتی عقیدت کے ساتھ دربار پر چراغ روشن کیے، جس کی وجہ سے یہ عرس "میلہ چراغاں" کے نام سے بھی مشہور ہے۔زائرین نے مزارِ اقدس پر حاضری دی، قبرِ مبارک پر پھول چڑھائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
عرس کے موقع پر مزار کے احاطے میں محفلِ سماع اور قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ قوالوں نے شاہ حسینؒ کا کلام پیش کر ے سماں باندھ دیا، جبکہ صوفیانہ رقص (دھمال) نے ماحول کو وجدانی بنا دیا۔زائرین کے لیے جگہ جگہ سبیلوں اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے، جہاں ہزاروں افراد فیض یاب ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: