لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی نے سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، جو مختلف چینلز پر نشر ہوئے۔ 2017 میں درج اس کیس کی سماعت آج تک جاری ہے، جو ان کے بقول قانونی نظام کی ناکامی کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ججز کو تقسیم کیا گیا، سیاسی انتقام لیا گیا اور پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ ملک میں کسی پر بغیر ثبوت الزام لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
اسی کیس میں شہباز شریف کے گواہ ملک احمد خان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا اور کہا کہ یہ الزامات پروپیگنڈا اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی نیت سے لگائے گئے۔