لاہور: وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ لیسکو چونیاں ڈویژن میں 40 لاکھ روپے مالیت کی بڑی بجلی چوری پکڑی گئی۔
اس سلسلے میں ایک لاکھ سے زائد یونٹس کے ڈیڈیکشن بلز بھی جاری کیے گئے۔ ایس ای قصور کی ہدایت پر چونیاں ڈویژن میں سافٹ ویئر/سیکیورٹی بریچ کیس کی بنیاد پر لیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی کی، جس میں مرکزی ملزم اور اس کا بھائی گرفتار کر لیا گیا۔