سیف سٹی اتھارٹی نے صوبے بھر میں بھکاریوں کا جدید اے آئی سسٹم متعارف کروا دیا

سیف سٹی اتھارٹی نے صوبے بھر میں بھکاریوں کا جدید اے آئی سسٹم متعارف کروا دیا

لاہور: صوبے بھر میں بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، کیونکہ سیف سٹی اتھارٹی نے ایک جدید موشن اینالٹکس پر مبنی اے آئی سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کے مطابق  نئے سسٹم کے ذریعے شاہراہوں پر موجود افراد کی حرکات و سکنات کا تجزیہ کیا جائے گا اور یہ اندازہ لگایا جائے گا کہ آیا کوئی شخص بھکاری ہے یا نہیں۔ یہ سسٹم چند اہم اشاروں کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے، جیسے کہ زیادہ دیر تک سڑک پر کھڑے رہنا،گاڑیوں کے قریب جانا،سڑک پر آہستہ چلنا،بے مقصد سڑک پر گھومنا وغیرہ۔
سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق، یہ جدید نظام سہولت کاروں اور بھکاریوں کی شناخت میں مددگار ثابت ہوگا اور شہری علاقوں میں بھکاریوں کی سرگرمیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: