تعلیم کا اصل مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک بہترین انسان بننا ہے:گورنر پنجاب

تعلیم کا اصل مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک بہترین انسان بننا ہے:گورنر پنجاب

لاہور: ایف سی کالج لاہور کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک بہترین انسان بننا ہے۔

گورنر نے کہا، پاکستان کی یوتھ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ملک کو آپ کی ضرورت ہے۔ خدمت کی مشعل اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔" انہوں نے طلبہ کے ساتھ والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ لمحہ خوشی کا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، لہٰذا جدت اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ ملک وسائل سے مالا مال ہے، لیکن بے یقینی نے ہمیں گھیر رکھا ہے، اور نوجوان اللہ کی دی ہوئی صلاحیت سے مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کچھ طلبہ نے چار میڈلز حاصل کیے ہیں اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ٹیگز: