اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے گروہ پر کامیاب کارروائی

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے گروہ پر کامیاب کارروائی

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے گروہ کو ناکام بنا دیا۔ بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب کارروائی کے دوران دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا، جن کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔

ابتدائی گرفتاریوں کے بعد لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کا انکشاف ہوا۔ علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں قائم اس ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز برآمد کر لیے گئے۔

ٹیگز: