صارفین کی شکایات پر فوری ایکشن، لیسکو کی ای-کچہری میں حل کے احکامات جاری

صارفین کی شکایات پر فوری ایکشن، لیسکو کی ای-کچہری میں حل کے احکامات جاری

لاہور: صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مشن کے تحت چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیرصدارت ای-کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر محمد رمضان بٹ نے فیس بک لائیو سیشن کے ذریعے عوام کی شکایات سنی اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

سی ای او لیسکو نے کہا کہ صارفین کی سہولت اولین ترجیح ہے اور خراب میٹرز، بلوں کی ادائیگی، ٹرانسفارمرز اور دیگر متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ کسی بھی مسئلے کی اطلاع دینے میں ہچکچاہٹ نہ کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

ای-کچہری کے انعقاد سے شہریوں کو فوری شکایات درج کروانے اور ان کے حل کے لیے براہ راست رابطے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے عوام نے مثبت انداز میں سراہا۔

ٹیگز: