سیشن کورٹ لاہور: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع

سیشن کورٹ لاہور: گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع

لاہور : سیشن کورٹ لاہور میں امیر بلاج قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نجف حیدر کی عدالت میں ہوئی، جہاں ملزم کی حاضری مکمل ہونے کے بعد وکلا نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے

ٹیگز: