لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت صوبے میں اسموگ کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے دنیا کی بہترین اور جدید ترین 'انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس' فعال کر دی گئی ہے۔
فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے کسانوں کو اب تک 6 ہزار سپر سیڈر فراہم کیے جا چکے ہیں، تاکہ دھوئیں کے اخراج کو کم سے کم کیا جا سکے۔ سینئر وزیر کے مطابق، حکومت کی سخت مانیٹرنگ اور ماحولیاتی پالیسیوں کی وجہ سے اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے زور دیا کہ صوبے میں جنگلات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔