وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل تاریخی سکیم

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل تاریخی سکیم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم متعارف کرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر 30 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔

چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل چکے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں 75 سے 85 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی اور تقسیم کا عمل جاری ہے۔

ٹیگز: