لاہور:2025میں پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں 85,886 مقدمات درج کیے۔
بجلی چوری میں ملوث 60,482 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 59,986 مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔ مزید برآں، 11 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے بھی کیے گئے۔