لاہور میں بسنت کی تیاریاں: ضلعی انتظامیہ کا پتنگوں کی سپلائی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، مشروط اجازت نامے جاری

لاہور میں بسنت کی تیاریاں: ضلعی انتظامیہ کا پتنگوں کی سپلائی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، مشروط اجازت نامے جاری

لاہور: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے پیشِ نظر پتنگ بازی کے سامان کی طلب و رسد (Supply and Demand) میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اہم حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی جانب سے جاری کردہ نئے احکامات کے تحت پنجاب کی حدود سے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پتنگوں اور ڈور کی نقل و حمل ہر کسی کے لیے نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے درج ذیل شرائط طے کی گئی ہیں:
صرف وہ تاجر جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں، وہی اس کاروبار اور ٹرانسپورٹیشن کے اہل ہوں گے۔مشروط اجازت کے باوجود دھاتی ڈور اور انسانی جان کے لیے خطرناک مواد کی تیاری و فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔
شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے۔ رجسٹرڈ تاجروں کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، وہ ای بیز پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ٹرانسپورٹیشن پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس جدید سہولت کے ذریعے انتظامیہ پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کی مکمل مانیٹرنگ کرے گی تاکہ غیر قانونی سامان کی روک تھام کی جا سکے۔

ٹیگز: