لاہور میں سٹریٹ کرائم کی لہر برقرار، 24 گھنٹوں میں جرائم کی 314 وارداتیں رپورٹ

لاہور میں سٹریٹ کرائم کی لہر برقرار، 24 گھنٹوں میں جرائم کی 314 وارداتیں رپورٹ

لاہور:  صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا، شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سنگین جرائم کی مجموعی طور پر 314 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر چوروں نے 5 گھروں کو نشانہ بنایا، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 4 شہریوں کو لوٹ لیا۔ متاثرہ افراد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جرائم کی ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ٹیگز: