پولیس کا ایکشن، 1800 پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد، 4 پتنگ فروش گرفتار

 پولیس کا ایکشن، 1800 پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد، 4 پتنگ فروش گرفتار

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں خونی کھیل "بسنت" اور پتنگ بازی کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ نولکھا، لوئر مال اور لوہاری گیٹ پولیس نے غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
 پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1800 پتنگیں، 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور 5 پنے برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم احسن کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 بارکوڈ کے بغیر (غیر رجسٹرڈ) پتنگیں اور 6 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کیں۔
 کارروائی کے دوران ملزم احتشام اور محمود کو دھر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1000 غیر رجسٹرڈ پتنگیں، کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پنے برآمد کر کے انہیں پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور شہر بھر میں مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: