کاہنہ واقعہ: ابتدائی پولیس رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کاہنہ واقعہ: ابتدائی پولیس رپورٹ میں حادثے کی وجوہات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: کاہنہ میں گھر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر لاہور پولیس نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، جس میں حادثے سے متعلق ابتدائی حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بستی عید گاہ کی آہلو والی گلی میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں ٹیوشن کلاس جاری تھی۔ حادثے کے وقت گھر میں 18 سے 20 بچے موجود تھے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی دوران گھر کی چھت پر ٹائلیں لگانے کا کام جاری تھا۔ کام کے دوران اچانک چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ذمہ داروں کے تعین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: