لاہور سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار؛ 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، نشیبی علاقے زیرِ آب

لاہور سمیت پنجاب اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار؛ 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، نشیبی علاقے زیرِ آب

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد کشمیر میں کہیں موسلادھار اور کہیں ہلکی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور کے کئی علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری (اولے) بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں اوسطاً 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 44 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 37.5 ملی میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، قصور، گجرات اور آزاد کشمیر کے علاقوں بھمبر و نکیال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے۔

بارش کے باعث لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور لیسکو کا بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ لیسکو حکام کے مطابق بارش تھمنے کے بعد 40 فیصد فیڈرز بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ نارووال اور قصور میں بھی بجلی کی معطلی کی اطلاعات ہیں۔

ٹیگز: