شدید گرمی میں 1 لاکھ 84 ہزار ورکرز نے عید صفائی آپریشن کامیاب بنایا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

شدید گرمی میں 1 لاکھ 84 ہزار ورکرز نے عید صفائی آپریشن کامیاب بنایا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

’ستھرا پنجاب‘ کے ملازمین ہمارا فخر ہیں، عید کے تین دن میں 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں، صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے سینیٹیشن ورکرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے باوجود 1 لاکھ 84 ہزار ورکرز نے عید کی چھٹیوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات کام کیا اور عید صفائی آپریشن کو ریکارڈ کامیابی سے ہمکنار کیا۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 'ستھرا پنجاب' مہم کے تحت ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت عید کے تینوں دن صوبے بھر سے 3 لاکھ 60 ہزار ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھا کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وسیع آپریشن میں ورکرز کا ساتھ دینے کے لیے ’ستھرا پنجاب‘ کی 60 ہزار گاڑیاں فیلڈ میں متحرک کی گئی تھیں۔ ان گاڑیوں نے شہروں اور دیہاتوں سے آلائشیں منتقل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 60 لاکھ کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے ان محنتی ورکرز کی کارکردگی کو سراہتی ہے جنہوں نے شہریوں کو عید کے موقع پر ایک صاف ستھرا اور بدبو سے پاک ماحول فراہم کیا۔

ٹیگز: