مریم نواز کا لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کا آغاز، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

مریم نواز کا لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کا آغاز، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اجلاس میں منصوبے پر بریفنگ دی گئی جس کے مطابق شہر کی 6,284 گلیوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، جن میں واسا کی 486 اور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں شامل ہیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اور منصوبہ مقررہ مدت آئندہ سال جون تک مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے ہر محلے کو جدید، محفوظ اور قابلِ فخر بنایا جائے گا۔

ٹیگز: