لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا، جس میں 18 دہشت گرد مارے گئے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری پر انہیں فخر ہے۔