لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے 26 اضلاع میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ سروے شروع کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سروے ٹیموں کی مکمل معاونت اور مانیٹرنگ کریں۔ مجموعی طور پر 1629 ٹیمیں فلڈ سروے کے لیے میدان میں متحرک ہیں۔