لاہور:صبح کے وقت شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا تھا۔ حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں حدِ نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے کے زیادہ تر سیکشنز پر ٹریفک بحال کر دی گئی، جبکہ مسافروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔