ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ: بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ: بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے الرٹ جاری

اسلام آباد/کوئٹہ: ملک کے طول و عرض میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بارشوں اور برفباری کا ایک اور طاقتور سلسلہ داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم فروری سے 3 فروری کے دوران مختلف علاقوں میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
صوبہ بلوچستان میں بارشوں کا آغاز ہونے کو ہے جہاں زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلات سمیت بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ زیارت اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔
کے پی کے میں آج (ہفتہ) سے منگل تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ چترال، سوات، دیر اور مالم جبہ جیسے بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سیاحتی مقامات پر رش بڑھنے کی توقع ہے۔پنجاب کے بالائی علاقوں میں یکم سے 3 فروری تک بارش کا امکان ہے۔

ٹیگز: