لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ان کی حکومت کا بنیادی شعار ہے اور جدید لیبارٹریوں کی عدم موجودگی کے باعث برآمد کنندگان اور صارفین دونوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا۔ وہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ کار 38 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ادارے کا قیام ادارے میں موجود ہر فرد کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، اور حکومت عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک و ادویات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔