لاہور : سپیریئر یونیورسٹی کے نویں کانووکیشن کی پروقار تقریب میں سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان، اشتر اوصاف نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو زندگی کے بڑے امتحان کے لیے اہم نصیحتیں کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عملی دنیا میں صرف ڈگری کام نہیں آتی بلکہ انسان کا کردار اسے معتبر بناتا ہے۔اشتر اوصاف نے کہا کہ آپ کا علم آپ کو محض ایک پہچان دے سکتا ہے، لیکن یہ آپ کا کردار اور محنت ہے جس کی بنیاد پر دنیا آپ کی قدر کرے گی۔ انہوں نے طلبہ کو مشکل مگر درست فیصلے کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ دیانتداری کا راستہ طویل ہو سکتا ہے لیکن منزلِ مقصود تک وہی پہنچاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈگری ملنا آپ کے تعلیمی سفر کا اختتام نہیں بلکہ ایک ایسے مرحلے کا آغاز ہے جہاں آپ کو ہر روز نئے چیلنجز سے سیکھنا ہوگا۔
انہوں نے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ ان کی کامیابی میں ان کے اساتذہ اور والدین کی انتھک محنت شامل ہے۔ ہر طالب علم کا یہ فرض ہے کہ وہ معاشرے میں بہتری لا کر اور دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر کے اس محنت کا قرض ادا کرے۔