لاہور: بسنت پر شہریوں کے لیے خوشخبری، مفت سفری سہولیات کا پلان فائنل

لاہور: بسنت پر شہریوں کے لیے خوشخبری، مفت سفری سہولیات کا پلان فائنل

لاہور : لاہور کے روایتی تہوار 'بسنت' کے موقع پر پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے جشنِ بہاراں اور بسنت کے دنوں میں عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا مشن مکمل کرتے ہوئے جامع پلان فائنل کر لیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق 6 فروری سے 8 فروری تک لاہور کی تمام بڑی سفری سہولیات شہریوں کے لیے بالکل مفت ہوں گی۔ ان میں شامل ہیں۔
پلان کے مطابق ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک چلنے والی اورنج لائن ٹرین سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار مسافر مفت سفر کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ ٹرین شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک لوگوں کو جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر چلنے والی 64 میٹرو بسیں شاہدرہ سے گجومتہ تک کے روٹ پر شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کریں گی۔ اس اقدام کا مقصد بسنت کے موقع پر شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور عوام کو پرسکون سفر مہیا کرنا ہے۔

ٹیگز: