لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کی مستقلی کے بعد حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ججز سے حلف لیا۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر، جسٹس سردار علی اکبر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔
تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ججز کی فیملیز اور وکلاء نے شرکت کی۔ رجسٹرار ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔