سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، وقفے وقفے سے بارش کا امکان

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، وقفے وقفے سے بارش کا امکان

لاہور : شہر لاہور میں موسم کے تیور بدلنے لگے۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری ہے، کبھی دھوپ تو کبھی چھاؤں نے شہریوں کو بے یقینی کا شکار کر رکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔


محکمے نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔

ٹیگز: