پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی میں تربیتی منصوبہ

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی میں تربیتی منصوبہ

لاہور : پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا سائنس اور گیم ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔


منصوبے کی دستاویزات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جہاں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی سربراہی میں اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

اس منصوبے پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تفصیلی بحث بھی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو چیف منسٹرز ایڈوانس ٹیکنالوجی پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت حاصل کر سکیں۔

ٹیگز: