پنجاب میں صاف پانی مشن، ہر گھر تک فراہمی کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت

پنجاب میں صاف پانی مشن، ہر گھر تک فراہمی کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے اہم اجلاس میں صوبے میں صاف پانی کی دستیابی، اتھارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پانچ روز کے اندر اندر صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فول پروف پلان پیش کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ری اسٹرکچر کرتے ہوئے مزید فعال بنایا جائے گا۔ اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنایا جائے گا تاکہ صاف پانی کے منصوبوں پر تیزی اور مؤثر انداز میں عملدرآمد ممکن ہو سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صاف پانی کی فراہمی کو عوامی فلاح کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: