حمزہ شہباز سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک: ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں کا میلہ، کل بھی اہم اجلاس طلب

حمزہ شہباز سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک: ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں کا میلہ، کل بھی اہم اجلاس طلب

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں اور وفود سے ملاقاتوں کے دوران حمزہ شہباز نے انہیں نئی پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا اور تنظیم نو پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔ ہم اپنے وفادار ساتھیوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے کارکنوں کو متحرک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل بھی کارکنان کا ایک اہم اجلاس شیڈول کیا گیا ہے، جس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر مشاورت کی جائے گی۔ سیاسی مبصرین حمزہ شہباز کی اس فعالیت کو پنجاب کی سیاست میں ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: