اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے چار ہفتوں کا وقت ناکافی قرار دیتے ہوئے حد بندی رولز کی تکمیل کیلئے جنوری 2026 تک مہلت مانگی ہے۔
الیکشن کمیشن نے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ انتخابات کے انتظامات مکمل ہیں، الیکشن بروقت ہوں گے اور کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔