نوجوانوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل، گورنر پنجاب کی موجودگی میں شمولیت کی تقریب

 نوجوانوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل، گورنر پنجاب کی موجودگی میں شمولیت کی تقریب

لاہور: گورنر ہاؤس لاہور میں حسنین انور راجپوت کی قیادت میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے جمع ہوئے۔ تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی اور نوجوانوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ باشعور اور عوامی جماعت ہے، اور شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان اپنے روشن مستقبل کے لیے اہم قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی میں شامل ہونے والے ہر فرد کا ہر محاذ پر دفاع کیا جائے گا۔

سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کے حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی جلد ہی لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گی۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

تقریب میں ایم پی اے نیلم جبار، ممبر پنجاب ایگزیکٹو احسن رضوی، ایڈیرون سہوترا، راؤ بابر جمیل اور پی ایس ایف رہنما سبط حسن بھی موجود تھے۔

ٹیگز: