لاہور: پنجاب میں 26 اگست کے شدید سیلاب کے متاثرین کے لیے بڑا سروے مکمل ہو گیا ہے۔ صوبے کے 27 اضلاع میں ہونے والے اس سروے میں ساڑھے گیارہ ہزار افراد نے حصہ لیا۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سروے کے نتائج میں ظاہر ہوا کہ 1 لاکھ 86 ہزار 73 گھرانے براہِ راست سیلاب سے متاثر ہوئے جبکہ 14 لاکھ 41 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی زمین بھی متاثر ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ سروے کے نتائج کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔