لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں "معرکۂ حق" جیت کر نہ صرف دشمن کو پیغام دیا بلکہ پوری قوم کو ایک نیا حوصلہ بھی بخشا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی اب صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ قربانی، جدوجہد اور تحفظ کا استعارہ بن چکا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ 14 اگست کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قومی وحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔