ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 61 املاک سیل

ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 61 املاک سیل

لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 61 املاک سربمہر کر دی گئیں۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق، یہ کارروائیاں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر کی گئیں۔


گلبرگ کے علاقے میں 19 املاک جبکہ گلشن راوی میں 10 املاک کو سیل کیا گیا۔ دیگر علاقوں میں بھی درجنوں جائیدادوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ان کارروائیوں کے دوران متعدد نوٹسز جاری کیے اور واضح کیا کہ بغیر اجازت کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ٹیگز: