اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس نشست پر 25 جنوری 2026ء کو پولنگ ہو گی۔
حلقہ پی پی 289 اس وقت خالی ہوا جب یہاں سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی محمود قادر خان نے عام انتخابات میں این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سنبھال لی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 8 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، جبکہ 10 سے 12 دسمبر تک امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ امیدواروں کی پہلی فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔