ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ: ایک اور ملزم گرفتار

ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ: ایک اور ملزم گرفتار

گوجرانوالہ/سیالکوٹ: ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کی کارروائیاں تیز تر ہو گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سادہ لوح شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے جھانسے میں لوٹنے والے ایک اور بڑے فراڈئیے کو دھر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم نے ایک شہری کو آذربائیجان میں پرکشش ملازمت اور ورک ویزہ دلوانے کا سبز باغ دکھایا۔ اس جھانسے میں آکر شہری نے ملزم کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیے، جس کے بعد ملزم روپوش ہو گیا۔
گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عثمان گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ثبوتوں کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر کارندوں تک پہنچا جا سکے۔
ایف آئی اے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ     بیرونِ ملک ملازمت کے لیے صرف رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رجوع کریں۔    سوشل میڈیا یا غیر قانونی ایجنٹوں کے جھانسے میں آکر اپنی جمع پونجی ضائع نہ کریں۔    کسی بھی قسم کے ویزہ فراڈ کی صورت میں فوری طور پر ایف آئی اے کو اطلاع دیں۔

ٹیگز: