دھند کی وجہ سے ملک گیر موٹرویز بند، ٹریفک شدید متاثر

دھند کی وجہ سے ملک گیر موٹرویز بند، ٹریفک شدید متاثر

لاہور:دھند کی کثافت کے باعث ملک بھر کی اہم موٹرویز پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے M-2 کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے M-11 بھی مکمل بند کر دی گئی ہے۔

اسی طرح M-3 لاہور سے ملتان تک، اور M-4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ٹریفک معطل ہے۔ مزید برآں، سکھر سے ملتان تک موٹروے M-5 پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

محکمہ موٹرویز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند کے باعث خطرناک حالات میں سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں سے سفر کریں۔

ٹیگز: