لاہور: ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ، آکشن، انجینئرنگ اور ایل ڈی اے سٹی سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ سیکشن کی جانب سے ریونیو اہداف اور ریکوری مہم سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ڈائریکٹر آکشن نے آئندہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے والی درخواستوں اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ادارے کے جاری منصوبوں اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔