سولر صارفین کو بڑا جھٹکا: وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر دی، نیا نظام نافذ

سولر صارفین کو بڑا جھٹکا: وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر دی، نیا نظام نافذ

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب صارفین کو بجلی کے بلوں میں پہلے جیسی رعایت میسر نہیں ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کا نیا سسٹم رائج ہوگا، جس کی چیدہ چیدہ تفصیلات درج ذیل ہیں۔
 پہلے صارفین جتنا یونٹ گرڈ کو دیتے تھے، اتنے ہی یونٹ مفت واپس لینے کی سہولت (1:1 Ratio) میسر تھی، جو اب مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
 اب سولر سسٹم ہونے کے باوجود صارفین کو گرڈ سے لی گئی بجلی کا بل مکمل سرکاری ٹیرف کے مطابق ادا کرنا ہوگا۔

   صارفین گرڈ سے بجلی مہنگے داموں (سرکاری ٹیرف پر) خریدیں گے، جبکہ ان کے سولر سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی حکومت انتہائی کم ریٹ پر خریدے گی۔

     اب یونٹس کی جگہ رقم کا حساب کتاب ہوگا، جس سے صارفین کے مالی فائدے میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

ٹیگز: