جوا ایپ کی تشہیر کا کیس: معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

جوا ایپ کی تشہیر کا کیس: معروف یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘ اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے مشہورِ زمانہ یوٹیوبر سعد الرحمان، جو 'ڈکی بھائی' کے نام سے معروف ہیں، اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر غیر قانونی جوا ایپس کی تشہیر اور نوجوان نسل کو جوئے کی ترغیب دینے کے الزامات کے تحت چارج شیٹ پیش کی۔    عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی ایپس کی تشہیر کی جو ملکی قوانین کے منافی ہیں۔
    فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے کیس کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے (FIA) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے جو مبینہ طور پر سٹے بازی اور جوئے کی غیر ملکی ایپس کو پاکستانی عوام میں متعارف کروانے میں ملوث ہیں۔ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس میں ان پر مالی فوائد کے عوض ممنوعہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام ہے۔

ٹیگز: