پی ایم ایس کے امیدواروں کی سائیکولوجیکل اسیسمنٹ کا عمل جاری

پی ایم ایس کے امیدواروں کی سائیکولوجیکل اسیسمنٹ کا عمل جاری

لاہور: پی ایم ایس کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی سائیکولوجیکل اسیسمنٹ کا عمل لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے امیدواروں کے لیے پی پی ایس سی کے جوہر ٹاؤن امتحانی مرکز میں جاری ہے۔

کل 233 امیدواروں کی اسیسمنٹ شروع ہو چکی ہے جو کہ 29 اگست تک مکمل کی جائے گی۔ اس دوران امیدواروں کی ذہنی و نفسیاتی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اہل امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔

پی پی ایس سی انتظامیہ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسیسمنٹ کے دوران مکمل تعاون کریں اور مقررہ وقت پر مرکز پہنچیں۔

ٹیگز: