عید کی آمد آمد ، شاپنگ مالز کی رونقیں بحال

 عید کی آمد آمد ، شاپنگ مالز کی رونقیں بحال

لاہور/کراچی :عید الفطر کا تہوار قریب آتے ہی ملک بھر کے بازاروں اور شاپنگ مالز میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شہری عید کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بڑی تعداد میں بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، جس سے تجارتی مراکز میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
 خریداری کے مراکز میں سب سے زیادہ رش بچوں کے سیکشنز میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں نئے کپڑوں، رنگ برنگے جوتوں اور کھلونوں کی خریداری کے لیے والدین مصروفِ عمل ہیں۔ عید کی تیاریوں میں خواتین بھی پیچھے نہیں ہیں، میچنگ چوڑیوں اور مہندی کی خریداری کے لیے بازاروں میں خواتین کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
 رات گئے تک کھلنے والے شاپنگ مالز اور بازاروں میں عید کی خریداری اپنے پورے جوبن پر ہے، جبکہ دکانداروں نے بھی گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے اسٹالز کو خوبصورتی سے سجا لیا ہے۔

ٹیگز: