شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، زمینی و فضائی آمدورفت بری طرح متاثر

شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، زمینی و فضائی آمدورفت بری طرح متاثر


ملک کے مختلف علاقوں میں چھائی شدید دھند نے زمینی اور فضائی آمدورفت کو متاثر کر دیا ہے، جس کے باعث متعدد موٹرویز پر ٹریفک معطل جبکہ روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔

موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری، ایم تھری فیض پور سے درخانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ، ایم فائیو شیر شاہ سے سکھر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں جن میں پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور شامل ہیں، شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔
لاہور میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

دوسری جانب دھند کے اثرات فضائی آپریشن پر بھی پڑے ہیں، جس کے باعث فلائٹ شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے جبکہ بیرونِ ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

موٹروے پولیس اور متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ٹیگز: