غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار

غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار

لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں اور 41 املاک کو سربمہر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو روڈ، جوبلی ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن اور گجرپورہ میں کارروائیاں کی گئیں۔ خاص طور پر ڈیفنس روڈ، پائن ایونیو روڈ اور جوبلی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قانون کی بالادستی اور شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کے مطابق ترقی کو یقینی بنانا ہے، اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: