شدید دھند کا زور۔۔۔۔متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، عوام احتیاط برتیں

شدید دھند کا زور۔۔۔۔متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند، عوام احتیاط برتیں

لاہور:ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ دھند میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ شدید متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے M-2 لاہور سے ہرن مینار تک، M-3 فیض پور سے درخانہ تک، جبکہ لاہور—سیالکوٹ موٹروے (M-11) مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اسی طرح موٹروے M-5 پر بھی دو مقامات—ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک اور گڈو انٹرچینج سے روہڑی تک—دھند کے باعث بندش برقرار ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر درکار ہو تو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کو انتہائی محتاط رکھیں۔

ٹیگز: