مریم نواز کو جنوبی ایشیا کی ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ قرار دے دیا گیا

مریم نواز کو جنوبی ایشیا کی ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ قرار دے دیا گیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دیا ہے۔

ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں کہا کہ مریم نواز جنوبی ایشیا سے ابھرتی ہوئی کلائمیٹ چینج لیڈر ہیں، اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست اقدامات عالمی سطح پر نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب، ہوا کے معیار (AQI)، ٹرانسپورٹ، جنگلات اور جنگلی حیات کے منصوبوں میں ورلڈ بینک تعاون کے لیے تیار ہے۔

ویلیری ہیکی نے مریم نواز کی تقریر کے اقتباسات کو سراہا، جن میں شامل تھے: ’’کاپ 30 کو محض اظہارِ خیال کے بجائے پختہ عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے‘‘ اور ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے‘‘۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس ملاقات میں کہا کہ وہ پنجاب کو نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہیں۔ ملاقات میں صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، رانا سکندر، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگز: