بے گھر افراد کا خواب سچ ہو گیا: ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ سکیم کے تحت 2 ہزار پلاٹس کی قرعہ اندازی مکمل

بے گھر افراد کا خواب سچ ہو گیا: ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ سکیم کے تحت 2 ہزار پلاٹس کی قرعہ اندازی مکمل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت گھروں کی فراہمی کے منصوبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ اسکیم کے تحت 19 اضلاع میں 2 ہزار مفت پلاٹس کی بلاکس اور پلاٹ نمبرز کے لیے قرعہ اندازی کر دی۔
لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا (PHATA) سکندر ذیشان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے 19 اضلاع کے خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے موقع پر ہی جہلم اور قصور سے تعلق رکھنے والے خوش نصیبوں کو خود کال کی اور انہیں پلاٹ نمبر، سائز اور بلاک کی مبارکباد دی۔
حکومتِ پنجاب کا یہ منصوبہ خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے ہے جن کے پاس اپنی چھت موجود نہیں۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 2 ہزار خاندانوں کو مالکانہ حقوق کی طرف پہلا قدم بڑھانے کی خوشخبری مل گئی ہے۔ یہ پلاٹس پنجاب کے 19 مختلف اضلاع میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام خوش نصیبوں کو باضابطہ طور پر مطلع کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: