غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا آپریشن، 84 املاک سیل

غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا آپریشن، 84 املاک سیل

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 84 املاک کو سربمہر کر دیا۔

ایل ڈی اے کی کارروائیاں گلبرگ، فیصل ٹاؤن، کینال روڈ، گلشنِ راوی اور مصطفیٰ ٹاؤن میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں 28، کینال روڈ اور گلشنِ راوی میں 36 جبکہ مصطفیٰ ٹاؤن میں 20 املاک سیل کی گئیں۔

سربمہر کی جانے والی املاک میں نجی سکول، گراسری اسٹورز، کیفے، ریستوران، فوڈ پوائنٹس، بیکریاں، بیوٹی سیلون، کلینکس، ورکشاپس، دکانیں، دفاتر اور دیگر کاروباری مراکز شامل ہیں۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: